بیت لحم – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ کے مطابق صیہونی حکام نےÂ اسلامی جہاد کے ایک سرکردہ رہنما بسام عبدالرحمان احمد اب عکر کی انتظامی حراست میں دوسری بار چار کی تجدید کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شہداء و اسیران فاؤنڈیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ 55 سالہ اسیر بسام عبدالرحمان احمد ابو عکر کی انتظامی قید میں دوسری بار چار ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔بسام ابو عکر کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم سے ہے۔ انہیں صیہونی فوج نے 27 جولائی 2017ء کو حراست میں لیا تھا اور بغیر کسی الزام کے انہیں انتظامی حراست میں منتقل کردیا گیا تھا۔
انیس نومبر 1962ء کو پیدا ہونے والے بسام ابو عکر شادی شدہ اور سات بچوں کے باپ ہیں۔ وہ اب تک 20 سال تک جیلوں میں پابند سلاسل رہ چکے ہیں۔
انہیں یکم جون 2004ء کو حراست میں لیا گیا اور 31 مئی 2016ء تک مسلسل بارہ سال تک پابند سلاسل رکھا گیا۔
