• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اسیر نے علاج کی یقین دہانی کے بعد بھوک ہڑتال معطل کردی

پیر 04-12-2017
in فلسطین
0
0Pala9343
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیل میں علاج میں کوتاہی برتنے کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے ایک فلسطینی نے صیہونی انتظامیہ کی طرف سے علاج کی یقین دہانی کے بعد بھوک ہڑتال ختم کردی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی جیل میں قید اسیر علی البرغوثی نے صیہونی انتظامیہ کی طرف سے علاج کی یقین دہانی کرائے جانے کے بعد کئی روز سے جاری بھوک ہڑتال معطل کردی ہے۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مندوب کریم عجوۃ نے بتایا کہ اسیر البرغوثی نے پانچ روز تک بھوک ہڑتال کرنے کے بعد گذشتہ روز بھوک ہڑتال اس وقت ختم کردی جب صیہونی حکام اسے اسپتال منتقل کرنے اور اس کا طبی معائنہ کرنے کا یقین دلایا۔

انسانی حقوق کے مندوب کریم عجوہ کا کہنا ہے کہ عسقلان جیل میں پابند سلاسل اسیر کریم عجوہ کو ڈاکٹروں نے دو ہفتے کے اندر اندر ’CT‘ اسکین ٹیسٹ کرانے کی تجویز دی ہے۔ سی ٹی اسکین کے بعد اس کا علاج شروع کیا جائے گا۔

غرب اردن کے شہر رام اللہ سے تعلق رکھنے والے اسیر علی البرغوثی کے سینے میں شدید تکلیف ہے، ڈاکٹروں نے ان کا فوری طبی معائنہ کرنے پر زور دیا ہے مگر صیہونی جیل انتظامیہ نے روایتی مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے البرغوثی کے علاج میں تاخیر کررکھی ہے۔

اسیر علی البرغوثی کی والدہ نے بتایا کہ اس کا بیٹا گذشتہ برس فلسطینی اسیران کی 41 روزہ بھوک ہڑتال میں بھی شامل رہا ہے۔

علی البرغوثی کو اسرائیلی فوج نے شمالی رام اللہ کے عابود قصبے سے اپریل 2004ء کو حراست میں لے لیا تھا۔ ان کا تعلق تحریک فتح کے ساتھ ہے۔ انہیں اسرائیلی ریاست کے خلاف جدو جہد کی پاداش میں عمر قید اور 40 سال اضافی قید کی سزا سنا رکھی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.