بیت اللحم (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے تحت پابند سلاسل ایک فلسطینی شہری نے صیہونی انتظامیہ کے ساتھ طے پائے معاہدے کے بعد کئی روز سے جاری بھوک ہڑتال معطل کردی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی حکام کے ساتھ طے پائی ڈیل کےÂ بعد 33 سالہ اسیر ابو یعقوب العصا نے بھوک ہڑتال معطل کردی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی انتظامیہ نے یقین دلایا ہے کہ ستمبر2018ء کو العصا کو رہا کردیا جائے گا۔صیہونی حکام کا کہنا ہے کہ ایوب العصا کی موجودہ انتظامی قید جو چھ ماہ تک جاری ہے گی، اس کے بعد اسے مزید تین ماہ بنیادی قید کاٹنا ہوگی جس کے بعد اسے رہا کردیا جائے گا۔
