نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے اسیر احمد عامر نصار کو عدالت کی طرف سے رہا کرنے کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انہیں انتظامی قید میں منتقل کردیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی اسیراحمد نصار کو وسط جولائی کو حراست میں لیا تھا۔ اسرائیلی عدالت نے اسے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جس کے بعد اسے اسرائیلی فوج نے اپنی تحویل میں لے لیا اور رہائی کے بجائے انہیںÂ انتظامی قید میں ڈال دیا گیا۔خیال رہے کہ اسیر نصار دو سال مسلسل قید میں رہے۔ رہائی کے چند ماہ کے بعد انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے اپنی قید کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کی تو دو ہفتوں کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔
اسیر نصار کے ایک بھائی احمد بھی اسرائیلی جیل میں قید ہیں اور مسلسل 15 سال سے پابند سلاسل ہیں۔