• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اسپیکر اسمبلی ڈاکٹر دویک اسرائیلی جیل سے رہا، حماس کی مبارک باد

جمعہ 20-07-2012
in فلسطین
0
plf dr_aziz
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی حکومت نے انتظامی حراست میں رکھے گئے فلسطینی مجلس قانون ساز کے اسپیکر ڈاکٹر عزیز دویک کو جمعرات کے روز رہا کردیا ہے۔

دوسری جانب اسیر رہ نما کی رہائی پر فلسطین بھر میں جشن کا سماں ہے اور اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے بھی ڈاکٹر دویک کو رہائی پر مبارک باد دی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق صہیونی فوج نے حماس کے ایک دوسرے رہ نما شیخ جمال الطویل کو بھی دو ہفتے تک حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیا ہے۔ الخلیل شہر میں شیخ جمال الطویل کی دختر بشریٰ الطویل نے میڈیا کو بتایا کہ جمعرات کی شام ڈاکٹر عزیز دویک اور ان کے والد جمال الطویل صہیونی جیل سے رہائی کے بعداپنے گھروں میں پہنچ گئے ہیں۔
بشریٰ کا کہنا تھا کہ ان کے والد شیخ طویل اور اسپیکر اسمبلی ڈاکٹر عزیز دویک رام اللہ کے مغرب میں اسرائیل کی قائم کردہ "عوفر” جیل میں انتظامی قیدیوں میں شامل تھے۔

ادھر مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مراسلوں کے مطابق جمعرات کے روز عوفر جیل کے باہراپنے اسیر قائدین کا استقبال کرنے کے لیے فلسطینیوں کی بڑی تعداد جمع تھی جہاں صہیونی ملٹری پولیس اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے استقبال کے لیے جمع فلسطینیوں پر لاٹھی چارج کیا اور ان پر آنسو گیس کے گولے پھینکے۔ بعد ازاں رام اللہ اور الخلیل میں شیخ جمال الطویل اور ڈاکٹر عزیز دویک کا شاندار استقبال کیا گیا۔ دونوں سابق اسیران کے گھروں میں ہزاروں افراد ان کے استقبال کے لیے جمع تھے۔

ادھر اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کی جانب سے ڈاکٹر عزیز الدویک کی رہائی پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔ حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں ڈاکٹر دویک کی رہائی کو فلسطینی کاز کی فتح قرار دیا گیا اور انہیں بلا جواز جیل میں ڈالے رکھنے کے صہیونی اقدام کی شدید مخالفت کی ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.