• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اسرائیل سے سیکیورٹی تعلقات فوری ختم کریں: امام مسجد اقصیٰ

ہفتہ 12-09-2015
in فلسطین
0
plf security
0
SHARES
0
VIEWS

مسجد اقصیٰ [قبلہ اول] کے امام و خطیب اور ممتاز فلسطینی عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے اسرائیل کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی تعاون اور تعلقات کو اسلامی تعلیمات اور قومی اصولوں کے منافی قرار دیتے ہوئے صہیونی ریاست سے ہرقسم کے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق امام مسجد اقصیٰ نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے ساتھ تعاون کے کچھ اصول وضع ہونے چاہئیں۔ایک غاصب ریاست کے ساتھ فوجی تعاون ہمارے دین کی بنیادی اصولوں اور قومی مفادات کےخلاف ہے۔ اس لیے میں فلسطینی اتھارٹی سے پرزور مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ صہیونی ریاست کے ساتھ جاری فوجی تعاون کےتمام راستے بند کردے۔۔

الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون ختم کرنے کا قومی مطالبہ ہراعتبار سے درست اور بجا ہے۔ فلسطینی عوام کو بغیر کسی سیاسی وابستگی اور معاشرتی نفاق کے اسرائیل کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی کے تعلقات توڑنے کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے۔

الشیخ صبری کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام ایک دشمن اور غاصب ملک کی ظالم انتظامیہ کے ہاتھوں سنگین اور مشکل ترین حالات سے گذ رہے رہیں۔ ہمارے پورے پورے خاندانوں کو زندہ جلایا جا رہا ہے۔ کھیتوں اور کھلیانوں میں فصلوں اور باغات کو نذرآتش کرکے انتقام کی آگ مزید بھڑکائی جا رہی ہے۔ ارض فلسطین میں پچھلے سات عشروں سے لوٹ مار اور غاصبانہ قبضے کا بازار گرم ہے۔

مسجد اقصیٰ کے خطیب نے اسرائیلی وزیردفاع موشے یعلون کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے محافظوں پر پابندی لگانے کے فیصلے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اسرائیل کی اس سازش کے پیچھے قبلہ اول کو مسلمانوں سے چھین لینے کے مکروہ محرکات کار فرما ہیں۔ انہوں نے فلسطینی عوام پر زور دیا کہ وہ دشمن کی دھمکیوں کی پرواہ کیے بغیر قبلہ اول سے اپنا تعلق مضبوط تر بنائیں اور مسجد میں زیادہ سے زیادہ اپنی حاضری کو یقینی بنانے کی کوشش کریں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.