• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اراضی پر قائم اسرائیلی یونیورسٹی کی توسیع کے لیے بجٹ منظور

منگل 20-06-2017
in فلسطین
0
0Pala7558
0
SHARES
0
VIEWS

سلفیت – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ صہیونی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں قائم ’اریئیل‘ نامی یونیورسٹی میں توسیع کے لیے خطیر رقم کا بجٹ منظور کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے سلفیت میں یہودی یونیورسٹی میں توسیع کے لیے بجٹ کی منظوری کی مذمت کرتے ہوئے اسے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی اقرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں عالمی سلامتی کونسل نے فلسطین میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اس پر فی الفور پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 7 نے وزیر تعلیم نفتالی بینیت کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ آئندہ پانچ سال کے دوران ’اریئیل‘ یونیورسٹی کا بجٹ کئی گنا بڑھایا جائے گا تاکہ یونیورسٹی کے بلاکس کی تعداد 10 سے بڑھا کر 12 کی جاسکے۔

رپورٹ کے مطابق نام نہاد صہیونی یونیورسٹی کو اسرائیلی محکمہ ہائی ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے بھی فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔ حال ہی میں اسرائیل کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے ’اریئیل‘ یونیورسٹی میں 11 ہزار طلباء کی گنجائش کے لیے 11 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا بجٹ منظور کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ چند برسوں کے دوران بھی ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے سنہ 2012ء کے بعد یونیورسٹی میں توسیع کے لیے 70 ملین ڈالر کے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.