• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی ادارے خواتین پرتشدد کے مرتکب قرار

منگل 01-09-2015
in فلسطین
0
plf women
0
SHARES
0
VIEWS

انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں خواتین پر وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے تشدد کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی ادارے خواتین اور بچوں پر تشدد کرکے جنیوا معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق لندن میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم”آرگنائزیشن آف عرب ہیومن رائٹس” کی جان سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں صدر محمود عباس کے ماتحت سیکیورٹی ادارے خواتین اور بچوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کررہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عباس ملیشیا کی جانب سے نہتی خواتین اور بچوں کو تشدد عالمی انسانی حقوق اور بین الاقوامی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عباس ملیشیا کے اہلکاروں کی جانب سے گھروں پر چھاپوں کے دوران خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا جاتا ہے۔ بچوں کو گرفتار کرکے ان کی مائوں اور بہنوں کی تذلیل کی کوشش کی جاتی ہے۔ تلاشی کی آڑ میں گھروں کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جاتا ہے۔ حراست میں لی گئی خواتین پر تشدد کے وحشیانہ حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔ عباس ملیشیا کے غیر قانونی ہھتکنڈوں کے نتیجے میں فلسطینی خواتین اپنی عزت وناموس کو بھی خطرے میں محسوس کررہی ہیں۔

رپورٹ میں حال ہی میں عباس ملیشیا کے ہاتھوں گرفتار ہونے والی خاتون غفران الزمل کے ساتھ سیکیورٹی اہلکاروں کے غیر انسانی سلوک کی شدید مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غفران کو سنہ 2009 ء میں اسرائیلی فوج نے گرفتار کیا اور 10 ماہ کے بعد انہیں رہا کیا گیا تھا۔ عباس ملیشیا اس سے قبل بھی غفران کو حراست میں لے کران پر تشدد کرچکی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.