• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کا مزاحمتی سیل حراست میں لینے کا دعویٰ

بدھ 09-03-2016
in فلسطین
0
0Pala0592
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نےدعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کےزیرانتظام پولیس نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے ایک مزاحمتی سیل کوحراست میں لیاہے جو اسرائیلی فوجیوں پر قاتلانہ حملوں اور ان کے اغواء کی کارروائیوں میں ملوث بتایا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چند ہفتے پیشتر فلسطینی اتھارٹی کےسیکیورٹی اداروں نے الخلیل شہر سے ایک فلسطینی مزاحمتی سیل کےارکان کوحراست میں لیا ہے۔ گرفتار کیے گئے فلسطینیوں کا تعلق اسلامی تحریک مزاحمت’’حماس‘‘ کے ساتھ ہے اور وہ اسرائیلی فوج اور صہیونی تنصیبات پرحملوں کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

رپورٹ کے مطابق الخلیل شہر سے حراست میں لیے گئے فلسطینی مزاحمت کاروں میں سے ایک کا تعلق الخلیل کی جامعہ پولی ٹیکنیک سے ہے اور وہ طلباء یونین کا رکن بھی ہے۔ انہوں نے مل کر غرب اردن میں اسرائیلی فوجیوں پرحملوں اور ان کے اغواء کی منصوبہ بندی کی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی سیل کی گرفتاری کے لیے فلسطینی انٹیلی جنس اداروں نے اہم کردار ادا کیا۔ یہ گرفتاریاں فلسطینی اتھارٹی کے سینیر عہدیداروں کی نگرانی میں عمل میں لائی گئیں۔ تفتیش کے دوران مزید مزاحمت کاروں کے نام سامنے آنے کا بھی امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس خفیہ سیل میں سنہ 2011 ء میں گیلا شالیت معاہدے کے تحت رہا ہونے والے فلسطینی مزاحمت کار جنہیں غزہ کے بجائے غرب اردن بے دخل کیا گیا تھا بھی شامل ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineفلسطینی اتھارٹی کی پولیس کا مزاحمتی سیل حراست میں لینے کا دعویٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.