(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورس نے جمعرات کو علی الصباح مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں موجود جنین مہاجر کیمپ سے ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی فورسز نے علاء السعدی نامی نوجوان کو الامل ہسپتال کے نزدیک سے گرفتار کیا تھا۔ اس کا جنین مہاجر کیمپ میں فلسطینی اتھارٹی کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔فلسطینی اتھارٹی کی فورسز کیمپ کے نواحی علاقے میں بڑی تعداد میں تعینات تھیں اور اس کیمپ میں پچھلے دو ہفتوں سے سیکیورٹی مہم کے تناظر میں مسلسل سرچ آپریشن جاری ہیں۔
فلسطینی اتھارٹی کی فورس نے مزید دو نوجوانوں کو رام اللہ سے حراست میں حراست میں لے لیا جبکہ صحافی محمد ابو جہیشہ کو بھی مسلسل گیارہ روز سے فلسطینی اتھارٹی کی جیل میں قید رکھا گیا ہے۔