امریکی وزیر خارجہ جان کیری جنہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے دو دن میں دو مرتبہ ملاقات کیں اور فلسطینی اتھارٹی کے ہیڈ کواٹر رام اللہ کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔
شیڈول کے مطابق جان کیری کو آج بدھ کو رام اللہ پہنچنا تھا لیکن انہوں نے منگل کے روز ایک بیان میں فلسطینی اتھارٹی کے ہیڈ کواٹر نہ آنے کا اعلان کر دیا تھا۔ وزیرخارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جان کیری کو فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کی جانب سے یک طرفہ طور پر اقوام متحدہ کے ادراروں کی رکنیت کے حصول کی درخواست پر دکھ ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے دورہ رام اللہ ایک ایسے وقت میں ملتوی کیا ہے جب فلسطینی اتھارٹی نے 15 عالمی اداروں میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ وزیر خارجہ جان کیری نے رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے ملاقات کرنا تھی جس میں فلسطین ۔ اسرائیل امن بات چیت کا عمل آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کرنا تھا تاہم انہوں نے منگل کی شام صدر عباس سے ملاقات کا فیصلہ منسوخ کردیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہم رام اللہ کا سفر نہیں کریں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق فلسطینی اتھارٹی نے اقوام متحدہ کی پندرہ تنظیموں میں شمولیت کی درخواست کی ہے جس کے بعد جان کیری نے اپنا دورہ رام اللہ ملتوی کردیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین