رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین نے کیمیائی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کام کرنے والی عالمی نگراں تنظیم برائے امتناع کیمیائی ہتھیار (او پی سی ڈبلیو) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہیگ میں قائم او پی سی ڈبلیو نے بدھ کو ایک بیان میں فلسطین کی رکنیت کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ ’’ ریاستِ فلسطین نے 17 مئی 2018ء کو کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن میں شمولیت کے لیے درخواست اور متعلقہ کاغذات جمع کرائے تھے‘۔