• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطین کا ہرذرہ مقدس ہے، ایک اینچ پربھی دشمن کا قبضہ گوارانہیں:ھنیہ

جمعرات 06-12-2012
in فلسطین
0
plf haneyya1
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ہم نے اسلام اور فلسطین کے لیے اپنی جانیں وقف کر رکھی ہیں۔ وطن کا ذرہ ذرہ ہمارے لیےمقدس ہے اور ہم اپنے ملک کی ایک اینچ بھی دشمن کونہیں دے سکتے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہارغزہ کے دورے پرآئے مختلف غیرملکی وفود اور مصرکے ممتازعالم دین شیخ حافظ السلامہ سے ملاقات میں گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے شیخ السلامہ کی فلسطین، مسلم امہ اور عالم عرب کے لیے طویل خدمات کو سراہا۔ اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ شیخ حافظ السلامہ 80 سال سے اپنی قوم اور ملت کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔ پیرانہ سالی کے باوجود وہ آج بھی ایک پرعزم مجاہد ہیں۔ انہوں نے ہر دور میں استعماری قوتوں کے خلاف علم جہاد بلند کیا، یہی وجہ ہے فلسطین،مصر اور سمیت پوری عرب اور اسلامی دنیا انہیں اپنا امام اور مجاہد رہ نما تسلیم کرتی ہے۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ فلسطینی اور مصری عوام جسد واحد کی طرح ہیں۔ مصر کا امن واستحکام فلسطینیوں کا امن واستحکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری آزادی کی جنگ صرف زمین کے کسی چھوٹے سے ٹکڑے کے لیے نہیں ہے بلکہ ہم بحر متوسط سے دریائے اردن کے پار تک فلسطین کی اس تمام سرزمین کی آزادی کے لیے لڑ رہے ہیں جس پرصہیونیوں نے ناجائز طور پر تسلط قائم کررکھا ہے۔ ہم کچھ لو اور کچھ دو کی پالیسی کو نہیں مانتے۔ لاکھوں فلسطینیوں نے اپنی جانوں کے نذرانے اس لیے پیش نہیں کیے کہ آج فلسطینی اپنے وطن سے دستبردار ہو کرمحض کسی چھوٹے سے زمین کے ٹکڑے پر قناعت کرلیں۔ ہمارے لیے وطن کا ذرہ ذرہ مقدس ہے اورہم اپنے وطن کی سرزمین کی ایک انچ بھی دشمن کے قبضے میں برداشت نہیں کریں گے۔

اسماعیل ھنیہ نے فلسطینیوں کے درمیان مفاہمت کی ضرورت پر زور دینے کے ساتھ ساتھ صہیونی دشمن کے خلاف علم جہاد بلند رکھنے اور مزاحمت کا میدان خالی نہ چھوڑنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نومبر کے وسط میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے کے دوران فلسطینی مجاہدین نے اپنی طاقت اور بہادری کا لوہا منوایا ہے اوردشمن کو چاروں شانے چت کردیا گیا۔ ہماری یہی کامیابی ہے کہ اب ہم بھی اپنے دشمن کا مقابلہ روایتی نہیں بلکہ ہتھیاروں جدید ترین اسلحے سے کررہے ہیں، میزائلوں کا استعمال ہماری جدید جنگی حکمت عملی کی کامیابی کا عکاس ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.