• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطین میں اسرائیلی آٹا استعمال کرنے والی بیکریوں کا بائیکاٹ

ہفتہ 07-03-2015
in فلسطین
0
plf boykot-factories
0
SHARES
1
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی نے اسرائیلی بائیکاٹ کی ایک تازہ مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کے تحت ان تندور مالکان اور بیکریوں کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے جو اسرائیل سے آٹا حاصل کرنے کے بعد ایک کلو روٹی تین شیکل میں تیار کرتے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق رام اللہ میں مقامی سماجی کارکنوں کے ایک گروپ کی جانب سے جمعہ کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی طورپر انہوں نے مہم صرف رام اللہ کی حد تک شروع کی ہے لیکن جلد ہی وہ اسے ملک گیر مہم بنانے کی کوشش کریں گے۔ مہم کے تحت ہر اس بیکری کا بائیکاٹ کیا جائے گا جس میں اسرائیل سے حاصل کیے گیا آٹا استعمال ہوگا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کی جانب سے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود بعض ایجنٹ اپنے دنیا مفاد کی خاطر اسرائیل سے آٹا خرید کر فلسطینی مارکیٹ میں پہینچاتے ہیں۔ فلسطینی عوام اسرائیل کی تمام مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ ’’تعفن سے پاک کرو‘‘ کے عنوان سے جاری اس مہم میں اسرائیل کا آٹا اور انڈے استعمال کرنے والوں کے ساتھ ساتھ چار شیکل میں ایک کلو وزن کے برابر روٹیاں دینے والے تندور مالکان کا بھی بائیکاٹ کیا جائے گا۔
فلسطینی تحفظ صارف یونین کے چیئرمین عزمی الشیوخی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی مصنوعات کا بائیکاٹ ہمارا قومی فریضہ ہے۔ جب ہمارے پاس سب کچھ موجود ہے توہم صہیونی دشمن کی اشیاء کیوں کر خرید کر اسے فایدہ پہنچانا چاہتے ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ ہماری زمین پر ہماری مصنوعات استعمال ہوں گی۔ انہوں نے فلسطینی شہریوں پر زور دیا کہ وہ زراعت پرزیادہ توجہ دیں تاکہ فلسطین کو زراعت کےمیدان میں خود کفیل بنایا یا اسکے اور صہیونی ریاست پر انحصار ختم کیا جاسکے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.