• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلاحی اداروں اور فلسطینی بنک کے درمیان ‘کفالہ’ بحران کے حل کے لیے مذاکرات

اتوار 31-05-2015
in فلسطین
0
plf kafala
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں غریب شہریوں بالخصوص یتیموں، بیوائوں، معذوروں اور مریض شہریوں کو ماہانہ بنیادوں پر نقد امداد فراہم کرنے والی تنظیموں اور فلسطین کے نیشنل بنک کے درمیان”کفالہ بحران” پر مذاکرات جاری ہیں، تاہم ان میں کسی قسم کی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی کےزیرانتظام نیشنل بنک نے غزہ کی پٹی میں فلاحی تنظیموں کے اکائونٹس منجمد کرنے کا اعلان کیاگیا تھا۔ بنک کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ تمام مقامی اور غیرملکی فلاحی اداروں کے غزہ کی پٹی میں کھاتے بند کررہے ہیں۔

فلسطین کے نشینل بنک کے اس اقدام کے بعد درجنوں فلاحی تنظیموں نے سخت احتجاج کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کے بنک کھاتے بند ہونےسے غزہ کی پٹی میں ہزاروں غریب خاندانوں کی ماہانہ بنیادوں پر ہونے والی کفالت بند ہوجائے گی اور ہزاروں یتیموں کو وظائف فراہم نہیں کیے جاسکیں گے۔

گذشتہ روز فلاحی اداروں اور نیشنل بنک کی انتظامیہ کےدرمیان مذاکرات شروع ہوئے تھے جو بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوگئے تاہم فلاحی اداروں کے رابطہ کار احمد الکرد نے "قدس پریس” کو بتایا کہ بات چیت کا سلسلہ مزید بھی جاری رہے گا اور ہم کوشش کررہے ہیں کہ نیشنل بنک کی انتظامیہ غریب شہریوں بالخصوص یتیموں اور بیوائوں کی امداد کا سلسلہ بند نہیں کرائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بنک انتظامیہ کو بتا دیا گیا ہے کہ اگرغزہ کی پٹی میں فلاحی اداروں کے اکائونٹس بند کیے گئے تو اس کے نتیجے میں ہزاروں افراد کو ماہانہ بنیادوں پر امداد کی فراہمی معطل ہوجائے گی جس کی تمام ترذمہ داری بنک انتظامیہ پرعاید ہوگی۔ احمد الکرد نے کہا کہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور امید ہے کہ بنک انتظامیہ ہماری شرائط مان لے گی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.