پیرس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) انسانی حقوق کی ایک عالمی تنظیم نے کل بدھ کے روز جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ فرانس کے پانچ مالیاتی ادارے فلسطین میں صہیونی آباد کاری میں معاونت کررہے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’فیڈرل آرگنائزیشن فار ہیومن رائٹس‘ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فرانس کے چار بنک اور ایک انشورینس کمپنی صہیونی توسیع پسندی میں ملوث ہیں۔’فرانسیسی بنکوں کے صہیونی توسیع پسندی سے روابط‘ کےعنوان سے جاری کردہ رپورٹ ’العالم‘ ٹی وی چینل پر نشر کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فرانسیسی بنک ’بی ان بی پاریبا‘ ’سوسیتیہ جنرل‘، بی بی سی اے‘، اکساس انشورینس اور ایک دوسرا بنک فلسطین میں صہیونی توسیع پسندی میں ملوث ہے‘۔
رپورٹ کی تیاری میں رابطہ گروپ برائے انسانی حقوق، جنرل کانفیڈریشن ایکشن گروپ اور دیگر اداروں کا تعاون بھی شامل ہے۔ رپورٹ میں بتایا گای ہے کہ فلسطینی علاقوں میں صہیونی آباد کاری میں معاونت کرنے والے ان اداروں کا براہ راست یا بالواسطہ طورپر صہیونی توسیع پسندی کے منصوبوں سے بھی تعلق ہے۔ مذکورہ فرانسیسی مالیاتی اداروں کے اسرائیلی کمپنیوں کےساتھ شیئرز ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ادارے صہیونیوں کے لیے مکانات کی تعمیر، کارخانوں کے قیام، انٹرنیٹ کی سہولیات اور مانیٹرنگ سسٹم میں معاونت میں ملوث ہیں۔