رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی فوجی عدالت ’عوفر‘ کے حکم پر فدائی حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار ایک فلسطینی شہری کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسیر عماد یاسین حامد کو کل جمعرات کو ’عوفر‘ عدالت کے حکم پر رہا کیا گیا۔
یاسین حامد کی رہائی کے لیے ان کے وکیل احمد صفیہ نے عدالت میں ایک درخواست دی تھی، صفیہ اپنے موکل کو بے گناہ ثابت کرنے میں کامیاب رہے تاہم اس کے باوجود صہیونی فوج نے انہیں 10 ہزار شیکل ضمانت کے عوض رہا کیا ہے۔یاسین حامد کے وکیل احمد صفیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے موکل کی رہائی کے بدلے میں 10 ہزار شیکل کی رقم بھی ادا کی ہے۔
خیال رہے کہ یاسین حامد کو اسرائیلی فوج نے 15 نومبر 2016ء کو حراست میں لے کران کےخلاف اسلحہ رکھنے اور صہیونی فوجیوں اور آباد کاروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں مقدمہ چلایا تھا۔