(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہررام اللہ میں سلواد کے مقام پر ایک فلسطینی نوجوان نے گاڑی کی ٹکر سے اسرائیلی فوجی زخمی کردیا۔ دوسری جانب صہیونی فوجیوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا ہے۔
رپورٹ کےمطابق ایک فلسطینی نوجوان کار چلاتے ہوئے سلواد کے مرکزی داخلی راستے سے اندر داخل ہوا تو سڑک کے کنارے کھڑے فوجیوں پر اپنی کار چڑھاتے ہوئے ایک فوجی کو کچلنے کے بعد وہاں سے فرار کی کوشش کی مگر فوجیوں کی فوری کارروائی کے نتیجے میں فلسطینی حملہ آور موقع ہی مارا گیا۔دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ انہیں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں لیکن اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ آیا وہ شہید ہوگیا ہے یا زخمی ہے۔
سلواد قصبے کی مقامی دیہی کونسل کے چیئرمین عبدالرحمان صالح نے بتایا کہ ایک فلسطینی نوجوان کی کار کی زد میں آ کر صہیونی فوجی کے زخمی ہونے کے بعد کار کے ڈرائیور پر اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا جس کےبعد دم توڑ گیا۔
ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان کی کار پراندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں عابد رائد حامد نامی نوجوان شہید ہوگیا ۔ اس کی عمر بیس سال کے درمیان بتائی جاتی ہے۔
