• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فدائی حملے میں فلسطینی نوجوان شہید، اسرائیلی فوجی شدید زخمی

ہفتہ 20-02-2016
in فلسطین
0
0Pala0386
0
SHARES
2
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہررام اللہ میں سلواد کے مقام پر ایک فلسطینی نوجوان نے گاڑی کی ٹکر سے اسرائیلی فوجی زخمی کردیا۔ دوسری جانب صہیونی فوجیوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا ہے۔

رپورٹ کےمطابق ایک فلسطینی نوجوان کار چلاتے ہوئے سلواد کے مرکزی داخلی راستے سے اندر داخل ہوا تو سڑک کے کنارے کھڑے فوجیوں پر اپنی کار چڑھاتے ہوئے ایک فوجی کو کچلنے کے بعد وہاں سے فرار کی کوشش کی مگر فوجیوں کی فوری کارروائی کے نتیجے میں فلسطینی حملہ آور موقع ہی مارا گیا۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ انہیں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں لیکن اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ آیا وہ شہید ہوگیا ہے یا زخمی ہے۔

سلواد قصبے کی مقامی دیہی کونسل کے چیئرمین عبدالرحمان صالح نے بتایا کہ ایک فلسطینی نوجوان کی کار کی زد میں آ کر صہیونی فوجی کے زخمی ہونے کے بعد کار کے ڈرائیور پر اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا جس کےبعد دم توڑ گیا۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان کی کار پراندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں عابد رائد حامد نامی نوجوان شہید ہوگیا ۔ اس کی عمر بیس سال کے درمیان بتائی جاتی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineفدائی حملے میں فلسطینی نوجوان شہید، اسرائیلی فوجی شدید زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.