غزہ کے ایک مقامی اخبار ’’الرسالہ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے ایک مصدقہ ذریعے کا کہنا ہے کہ ان کے پاس فتحاوی وزیر محمود الھباش کے صہیونی انٹیلی جنس حکام کے ساتھ ہونے والی خفیہ ملاقات کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔
انہیں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی جانب سے صہیونی خفیہ اداروں کے اہلکاروں سے ملاقات کا خصوصی ٹاسک دیا تھا جس کامقصد فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کی بحالی کی راہ ہموار کرنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے جب کہ سے حماس نے محمود الھباش کے صہیونی حکام کے ساتھ میل ملاقاتوں کی خبریں سامنے آئی ہیں ان کی جانب سے حماس پربلا جواز تنقید کا نیا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود الھباش صدر محمود عباس کے ایک اہم سیاسی کھلاڑی ہیں جو ان کے ایماء پر صہیونی حکام سے بھی کھلے عام ملاقاتیں کرتے پھر رہے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین