• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 26 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فتح کے منحرف لیڈر محمد دحلان کے حامیوں کا صدر عباس کے خلاف احتجاج

ہفتہ 08-10-2016
in فلسطین
0
0Pala4627
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی حکمراں جماعت تحریک فتح کے ایک مںحرف لیڈر محمد دحلان کے سیکڑوں حامیوں نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں صدر محمود عباس اور فلسطینی اتھارٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں شریک فلسطینیوں نے صدر محمود کے پتلے نذرآتش کیے اور ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر صدر عباس کی سابق اسرائیلی صدر شمعون پیریز کے جنازے میں شرکت کی شدید مذمت کے ساتھ ساتھ فوری طور پر فلسطین میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں شریک سیکڑوں افراد فلسطینی اتھارٹی اور صدر عباس کے خلاف سخت مشتعل دکھائی دے رہے تھے۔ انہوں نے صدر عباس کو ڈکٹیٹر قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے صدر عباس کے تصویری پوسٹر بھی نذرآتش کیے۔

خیال رہے کہ تحریک فتح کے ایک رہنما محمد دحلان اور صدر عباس کے درمیان سخت اختلافات پائے جاتے ہیں۔ صدر محمود عباس نے محمد دحلان کی پارٹی رکنیت منسوخ کردی ہے تاہم وہ اب بھی خود کو تحریک فتح کا لیڈر گردانتے ہیں۔ فلسطین میں دحلان کے حامیوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفتح کے منحرف لیڈر محمد دحلان کے حامیوں کا صدر عباس کے خلاف احتجاج
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.