• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غزہ پر اسرائیلی جارحیت، حماس حکومت مسئلہ اقوام متحدہ میں اٹھائے گی

جمعرات 25-10-2012
in فلسطین
0
plf uno
0
SHARES
0
VIEWS

 

فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں حکمراں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے شہر پر صہیونی فوج کی روز مرہ کی بنیاد پر جاری ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے

اسے اقوام متحدہ میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اسرائیل دانستہ طورپر فلسطینی مزاحمت گروپوں کے خلاف جنگ چھیڑ رہا ہے۔ وہ ان حملوں کی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ عالمی برادری کے ساتھ مل کر معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے گا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کے روز غزہ میں حماس حکومت کی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے دوران اسرائیلی فوج کی روز مرہ جارحیت اور اس کے منفی نتائج پرغور کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت نائب وزیراعظم انجینیئر زیاد الظاظا نے کی۔

بعد ازاں میڈیا کے لیے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ کابینہ اجلاس میں صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور بمباری پرغورکیا گیا۔ اس موقع پر اراکین حکومت نے اس تجویز سے اتفاق کیا کہ غزہ پراسرائیلی فوج کی بلا جواز بمباری کا مسئلہ اقوام متحدہ میں لے جایا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کےخلاف انتقامی کارروائیاں صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گرد کا دیرینہ ظالمانہ طرز عمل ہے لیکن فلسطینی عوام اور حکومت اس پرخاموش نہیں رہیںگے۔

فلسطینی حکومت نے حال ہی میں اردن سے آئے امدادی بحری جہاز پراسرائیلی فوج کے حملے کوبحری قذافی قرار دیا۔
اجلاس میں امیرقطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کےدورہ غزہ کا خیر مقدم کیا گیا اورحکومت کی جانب سے امیر قطراور قطری قوم کاخصوصی طورپر شکریہ ادا کیا گیا۔

خیال رہے کہ امیرقطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی منگل کو اپنی اہلیہ اور ایک اعلیٰ سطحی حکومتی وفد کے ہمراہ غزہ کیپٹی میں ایک روزہ دورے پر آئے تھے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.