(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) غزہ میں صیہونی حکومت کی بربریت کے نتیجے میں ایک اور فلسطینی شہید ہوگیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی نوجوان "نائل سلیمان صالح” جو گذشتہ سال شمالی غزہ میں صیہونی فوجیوں کی گولی سے زخمی ہوگیا تھا ، ایک سال تک زخموں کی تکلیف اور درد و رنج اٹھانے کے بعد شہید ہوگیا۔دوسری جانب اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی خاتون کو الخلیل میں حرم ابراہیمی (ع) میں گرفتار کر لیا- صیہونی اہلکار فلسطینیوں پر، تحریک انتفاضہ قدس روکنے کے لئے مختلف بہانوں منجملہ سرد ہتھیار رکھنے یا صیہونی فوجیوں پر حملے کا ارادہ رکھنے جیسے بہانوں سے حملے کرتے رہتے ہیں- رپورٹ کے مطابق حالیہ مہینوں میں ملت فلسطین کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
فلسطینی مجاہدین نے تحریک انتفاضہ قدس کے آغاز سے اب تک چالیس سے زائد صیہونیوں کو ہلاک کیا ہے۔ صیہونی فوجیوں نے بھی اس تحریک کے آغاز سے اب تک دو سو پچیس سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور ہزاروں فلسطینیوں کو زخمی یا گرفتار کیا ہے۔