• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری، جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی

ہفتہ 20-12-2014
in فلسطین
0
plf war
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے ایف سولہ جنگی طیاروں نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب متعدد مقامات پر میزائل حملے کیے ہیں تاہم ان حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق جنوبی غزہ کی پٹی علاقے خان یونس میں اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے دو الگ الگ مقامات پر بمباری۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے دو فیکٹریوں کو نشانہ بنایا۔ جنوبی غزہ میں ایک فیکٹری میں ہوئے دھماکے کی زور دار آواز سنئی گئی تاہم حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی حملوں نے بعد خان یونس کے بعض علاقوں کی بجلی منطقع ہوگئی تھی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں کی نچلی پروازوں کا سلسلہ دن بھر جاری رہا جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

اسرائیلی اخبار ’’یدیعوت احرنوت‘‘ کی ویب سائیٹ پر جاری ایک خبرمیں عسکری ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں بمباری جنوبی اسرائیل میں غزہ سے داغے گئے راکٹ کا رد عمل ہے۔

گذشتہ روز اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا تھا جنوبی اسرائیل میں ایک ویران علاقے میں راکٹ گرا ہے جسے مبینہ طور پر فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے داغا گیا تھا۔ تاہم غزہ کے کسی فلسطینی مزاحمتی گروپ نے راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

خیال رہے کہ رواں سال 08 جولائی سے 26 اگست تک اسرائیلی فوج کے غزہ پر جاری رہنے والے وحشیانہ حملوں کے بعد مصرکی ثالثی کے تحت فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھا۔

اسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیت میں 2100 فلسطینی شہید اور 11 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ فلسطینی مزاحمت کاروں کے جوابی حملوں میں 71 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.