• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن: ’یاسرعرفات میوزیم‘ میں عبرانی اصطلاحات کا مجرمانہ استعمال!

پیر 12-12-2016
in فلسطین
0
0Pala5310
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی نے حال ہی میں تحریک فتح کے بانی اور لیجنڈ فلسطینی رہ نما یاسرعرفات کی چند باقیات پر مشتمل ایک میوزیم قائم کرکے مرحوم کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے عہد برآ ہونے اپنی سی کوشش کی مگر اب پتا چلا ہے کہ اس نام نہاد میوزیم کے اندرونی مقامات میں ایسی اصطلاعات استعمال کی گئی ہیں جو فلسطینی کاز ہی کی نفی نہیں کرتیں بلکہ اسلامی تاریخ اور مذہبی روایات کی بھی نفی کرتی ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایک مقامی فلسطینی خاتون صحافیہ بثنیہ حمدان نے انکشاف کیا ہے کہ رام اللہ کے قام ’یاسرعرفات‘ میوزیم کے اندر دیوار پر ایک جگہ مسجد اقصیٰ کے تاریخی حصے ’دیوار براق‘ کی تصویر چسپاں ہے جس پر عربی اور انگریزی زبانوں میں اس دیوار کو ’دیوار گریہ‘ قرار دیا گیا ہے۔ یہ اصطلاح صہیونی استعمال کرتے ہیں جب کہ اسلامی تاریخی روایات میں اس دیوار کو ’دیوار براق‘ یا مقام براق کہاجاتا ہے۔

بثنیہ حمدان نے کہا کہ حال ہی میں اس نے بیت المقدس اوپن یونیورسٹی کے طلباء طالبات کے ایک گروپ کے ہمراہ رام اللہ میں یاسرعرفات میوزیم کا دورہ کیا۔ وہ میوزیم پر عبرانیت کی چھاپ دیکھ کر حیران رہ گئیں کہ فلسطینی انتظامیہ اس قدر لاپراہی کا مظاہرہ کیسے کرسکتی ہے۔ مگر فلسطینی انتظامیہ اور رام اللہ اتھارٹی کی طرف سے اس مجرمانہ حرکت کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ میوزیم کے اندر دیواروں پر نصب تصاویر میں جگہ جگہ عربی اور اسلامی اصطلاحات کے بجائے عبرانی اصطلاح استعمال کی گئی ہیں۔

یاسرعرفات میوزیم میں عربی اور اسلامی تاریخی اصطلاحات اور ناموں کے استعمال کے بجائے عبرانی اور اسرائیلی ناموں کے استعمال نے فلسطینی اتھارٹی کی بدینتی کا پول کھول دیا ہے۔ عبرانی اصطلاحات کے استعمال سے فلسطینی اتھارٹی کی صہیونیت نوازی کھل کر سامنے آگئی ہے

،

خیال رہے کہ حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی نے رام اللہ میں لیجنڈ فلسطینی لیڈر یاسرعرفات کی باقیات پر مشتمل ایک میوزیم قائم کیا تھا۔ یہ میوزیم یاسرعرفات کی برسی کے موقع پر ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کیا گیا۔ مگر فلسطینی سیاسی اور سماجی حلقوں کی طرف سے اس اقدام پر تنقید بھی کی گئی تھی۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور صدر محمود عباس یاسرعرفات مرحوم کی وصیت کے مطابق انہیں مسجد اقصیٰ کے پہلو میں دفن کرنے اور ان کی مبینہ زہر خورانی کے نتیجے میں ہونے والی موت کی تحقیقات میں ناکام رہے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغرب اردن: ’یاسرعرفات میوزیم‘ میں عبرانی اصطلاحات کا مجرمانہ استعمال!
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.