• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن میں عرب بہروپئے اسرائیلیوں کی بھرمار

پیر 28-11-2016
in فلسطین
0
0Pala5173
0
SHARES
0
VIEWS

نصیرات – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں عرب پہروپیوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔ صہیونی حکام کا دعوی ہے کہ اس کے ذریعے مقبوضہ علاقوں میں ان افراد تک رسائی میں مدد ملے گی جو کسی نہ کسی طور مقبوضہ فلسطین ‘اسرائیل’ کے طول وعرض میں لگنے والی آگ کے ذمہ دار ہیں۔ اسرائیل کئی روز تک تباہ کن آگ پر قابو پانے میں اپنی ناکامی پر پردہ پوشی کے لئے فلسطینیوں کو اس واقعہ میں ملوث کرنے کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہا ہے۔

اتوار کے روز شائع ہونے والے عبرانی اخبار ‘ہارٹز’ کے مطابق اسرائیل نے اپنی خصوصی بہروپیہ یونٹس کے "ملاجلان” اور "اغوز” دستے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں تعنیات کئے ہیں۔ عرب بہروپ اختیار کئے ہوئے یہ اسرائیلی شہری ملک میں لگنے والی ہلاکت خیز آگ سے متعلق خفیہ معلومات جمع کریں گے۔

یہ اقدام ایک ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے کہ جب اسرائیلی فوج نے آگ کا نشانہ بننے والے علاقوں کا سروے کرنے کے لئے بغیر پائیلٹ کے جاسوسی طیاروں کا استعمال کیا، تاہم انہیں اپنے مقصد میں کامیابی نہیں ملی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 35 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے جو اسرائیلی دعوی کے مطابق ملک میں ہونے والی بڑی آتشزدگی میں ملوث ہیں۔ حراست میں لئے جانے والے 23 فلسطینیوں کا تعلق غرب اردن سے بتایا جاتا ہے جبکہ متعدد عرب فلسطینیوں کو اسرائیلی علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتاری کے لئے اسرائیل نے حراست میں لئے جانے والے افراد کے سوشل میڈیا اکاونٹس کو بنیاد بنایا ہے کہ جس پر ان افراد نے اسرائیل میں لگنے والی آگ پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔

فلسطینیوں کی پکڑ دھکڑ کے یہ واقعات ایسے ماحول میں ہو رہے ہیں کہ جب آگ کی زد میں متعدد عرب فلسطینی علاقے بھی آئے۔ اسرائیلی پولیس نے عدالت سے ان مشتبہ افراد کا مزید ریمانڈ حاصل کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغرب اردن میں عرب بہروپئے اسرائیلیوں کی بھرمار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.