جنین ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں ایک فلسطینی شہید ہو گیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غرب اردن کے شہر جنین کے مغرب میں واقع وادی برقین میں ہفتے کی رات صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی شہید ہو گیا۔
اس سے قبل سیکڑوں صیہونی فوجیوں نے برقین کو جارحیت کا نشانہ بنایا اور اس علاقے کا محاصرہ کر لیا جبکہ علاقے کی فضا میں صیہونی فوج کے جنگی ہیلی کاپٹر بھی گشت کرتے رہے۔صیہونی فوجیوں کی اس جارحیت کے نتیجے میں فلسطینیوں نے پتھراؤ کے ذریعے اپنا دفاع کرنے کی کوشش کی تاہم صیہونی فوجیوں نے اندھادھند فائرنگ شروع کر دی اور صوتی دھماکے کئے اور نتیجے میں ایک فلسطینی شہید ہو گیا۔
