رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں سوموار کے روز اسرائیلی فوج نے کریک ڈاؤن مہم کے دوران متعدد فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے غرب اردن میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا۔ گھروں میں موجود قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی اور نقدی وزیورات لوٹ لیے۔ادھر اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آج صبح حراست میں لیے گئے فلسطینیوں میں تین مطلوب افراد بھی شامل ہیں جو یہودی آباد کاروں اور فوجیوں پر سنگ باری میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مطلوب فلسطینی شہریوں میں سے ایک کو غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے جب کہ شمالی قصبے بیت امر دو فلسطینی حراست میں لیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے سوموار کے روز کریک ڈاؤن کے دوران سابق اسیران یوسف محمد زعاقیق اور انو سیف یوسف اخضیر کو ان کے گھروں سے اٹھالیا۔
غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے قباطیہ اور مثلث الشہداء قصبوں سے میں اسرائیلی فوج نے گھر گھر چھاپے مارے اور Â کئی مقامات پر ہنگامی ناکے لگا کر شہریوں کی جامہ تلاشی کی آڑ میں ان کی شناخت پریڈ کی گئی۔ تاہم یہاں سے کسی شہری کی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہوئی۔
ادھر کلب برائے اسیران کے مطابق صہیونی فوج نے Â جیشوری فیکٹری کے قریب سے تین فلسطینی لڑکوں 16 سالہ صہیب سامی الجلاد، 17 سالہ خذیفہ جہاد الجلا اور اور 16 سالہ Â ضیا ایاد کامل احمد Â کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
یاد رہے کہ گذشتہ برس الخلیل شہر کے بیت امر قصبے سے 18 سال سے کم عمر کے 57 بچوں سمیت 112 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔
بیت امر سے صہیونی فوج نے یوسف محمد عوض، انور یوسف عوض اور دیگر کر گرفتار کرلیا۔