فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز الخلیل شہر میں عنوۃ کے مقام پر کریات اربع کالونی سے آئے صہیونی آباد کاروں کے ایک گروپ نے فلسطینی شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ صہیونی شرپسندوں نے فلسطینی شہریوں کےگھروں اور گاڑیوں پر سنگ باری بھی کی جس کے نتیجے میں Â گھروں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور متعد شہری زخمی ہوئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق عنوۃ کے مقام پر صہیونی آباد کاروں کے تشدد سے مقامی سماجی کارکن ابو عماد جابر اور تین دیگر شہری زخمی ہوئے جب کہ جوابی سنگ باری میں ایک صہیونی آباد کار بھی زخمی ہوا ہے جسے ایمبولینس کی مدد سے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
صہیونی آباد کار کے زخمی ہونے کے بعد اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کے گھروں پر فائرنگ بھی جس کے نتیجے میں متعدد مکانوں کو نقصان پہنچا۔
ادھر اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 10 نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ شمال مغربی رام اللہ میں صہیونی آباد کاروں کےایک گروپ نے جیبہ کے مقام پر فلسطینی شہریوں پر سنگ باری کی۔
رپورٹ کے مطابق 70 صہیونی آباد کار حلیمیش صہیونی کالونی سے نکل کر فلسطینی قصبے میں دخل ہوگئے۔ صہیونی آباد کاروں نے فلسطینی شہریوں کے گھروں پر سنگ باری کے ساتھ ساتھ فائرنگ بھی کی۔
