• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن میں جیل سے آزاد ہونے والے ایک فلسطینی کی شہادت

منگل 02-05-2017
in فلسطین
0
0Pala7017
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی حکومت کی جیل سے رہا ہونے والا ایک فلسطینی، کہ جس نے جیلوں میں بند بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بھوک ہڑتال کر رکھی تھی، غرب اردن میں شہید ہو گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مازن محمد المغربی نامی یہ فلسطینی، صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھوک ہڑتال پر بیٹھا ہوا تھا جو غرب اردن کے شہر رام اللہ میں پیر کو شہید ہو گیا۔

دریں اثنا فلسطینی قیدیوں کے امور کی کمیٹی کے سربراہ عیسی قراقع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینیوں میں سے بیس قیدیوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال میں پچاس دیگر فلسطینی قیدی شامل ہو گئے ہیں۔

فلسطینی قیدیوں نے صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے طور پر گذشتہ سترہ اپریل سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔

دوسری جانب غزہ میں فلسطینیوں نے اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے اجتماع کر کے اس علاقے کے جاری محاصرے کی شدید مذمت کی ہے۔

ان مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کے عوام کے بارے میں اپنے فریضے پرعمل کرے۔

فلسطینی مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھ رکھے تھے جن پر لکھا ہوا تھا کہ غزہ میں بجلی اور دواؤں کا فقدان ہے اور اس علاقے کے عوام کو بتدریج جان کا خطرہ لاحق ہے۔ فلسطینی مظاہرین نے غزہ کے محاصرے اور اس علاقے کی ابتر صورت حال پر عالمی برادری خاص طور سے عرب ممالک کی خاموشی کی مذمت بھی کی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغرب اردن میں جیل سے آزاد ہونے والے ایک فلسطینی کی شہادت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.