• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی لڑکا شہید

ہفتہ 27-02-2016
in فلسطین
0
0Pala0465
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں البیرہ قصبے کے شمال میں بیت ایل چوکی کے قریب اسرائیلی فوجیوں کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔ اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ فلسطینی لڑکے کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب اس نے فوجیوں پر چاقو سے حملے کی کوشش کی۔

رپورٹ میں بتایا کہ بیت ایل چوکی کے قریب فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی لڑکا مارا گیا۔ رپورٹ کے مطابق فلسطینی نوجوان کو اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جب اس نے ایک یہودی فوجی پر چاقو سے حملے کی کوشش کی تھی۔ شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان کی عمر سترہ سال بتائی جاتی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے بھی ایک فلسطینی نوجوان کی اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں شہادت کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ شہید نوجوان کا نام محمود محمد علی شعلان ہے اور اس کی عمر سترہ سال ہے۔ اس رہائشی تعلق شمالی رام اللہ کے دیر بوان قصبے سے ہے۔

خیال رہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے، غزہ کی پٹی اور بیت المقدس میں پچھلے سال اکتوبر سے جاری تحریک انتفاضہ کے دوران اب تک 185 فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں جن میں 40 فی صد بچے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغرب اردن میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی لڑکا شہید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.