رپورٹ میں بتایا کہ بیت ایل چوکی کے قریب فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی لڑکا مارا گیا۔ رپورٹ کے مطابق فلسطینی نوجوان کو اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جب اس نے ایک یہودی فوجی پر چاقو سے حملے کی کوشش کی تھی۔ شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان کی عمر سترہ سال بتائی جاتی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے بھی ایک فلسطینی نوجوان کی اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں شہادت کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ شہید نوجوان کا نام محمود محمد علی شعلان ہے اور اس کی عمر سترہ سال ہے۔ اس رہائشی تعلق شمالی رام اللہ کے دیر بوان قصبے سے ہے۔
خیال رہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے، غزہ کی پٹی اور بیت المقدس میں پچھلے سال اکتوبر سے جاری تحریک انتفاضہ کے دوران اب تک 185 فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں جن میں 40 فی صد بچے ہیں۔
