• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 2 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن، متعدد فلسطینی گرفتار

اتوار 26-02-2017
in فلسطین
0
0Pala6225
0
SHARES
0
VIEWS

قلقیلیہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران مزید کئی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غرب اردن میں آج اتوار کو اسرائیلی فوج کی طرف سے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ گھروں میں قیمتی سامان کی توڑُپھوڑ کی گئی اور خواتین کو زدو کوب کیا گیا۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے سے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب چار فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ حراست میں لیے گئے فلسطینی اسرائیلی فوجیوں کو صہیونی آباد کاروں پر حملوں میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔

شمالی شہر سلفیت میں بدیا کے مقام پر تلاشی کے دوران تلاشی کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہنما کوحراست میں لے لیا۔ دیگر فلسطینیوں کو شاملی شہر قلقیلیہ کے عزون قصبے سے گرفتار کیا گیا۔

ادھر غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں حوسان کے مقام پر تلاشی کی کارروائی کے دوران  متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے فلسطینی صہیونی آباد کاروں پر سنگ باری میں ملوث تھے۔

رپورٹ کے مطابق اتوار کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے سلفیت کے نواحی علاقے بدیا میں چھاپہ مارا۔ گھر گھر تلاشی کی کارروائی کے دوران سابق اسیر اور سماجی کارکن عبداللہ شتات کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق قلقیلیہ سے حراست میں لیے گئے شہریوں کی شناخت سعید زیاد ابو ھنیہ اور دو سگے بھائیوں مہدی اور مصعب رضوان کے ناموں سے کی گئی ہے۔ انہیں گرفتار کرنے کے بعد ان کے گھروں میں قیمتی سامان کی توڑپھوڑ بھی کی گئی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغرب اردن میں اسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن، متعدد فلسطینی گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.