(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں زعترہ چیک پوسٹ کے قریب سے ایک فلسطینی لڑکی کو حراست میں لیا ہے جس کے قبضے سے ایک چاقو برآمد کیا گیا ہے۔ حراست میں لی گئی لڑکی اسرائیلی فوجیوں پر فدائی حملے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فوج نے جنوبی نابلس میں فدائی حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چاقو سے لیس ایک فلسطینی لڑکی کو حراست میں لیا ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حراست میں لی گئی لڑکی فوجی اہلکاروں پر چاقو سے حملے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی تاہم اس کی کارروائی سے قبل ہی اسے پکڑ لیا گیا۔ حراست میں لی گئی لڑکی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
