• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن: جنگلی خنزیرصہیونیوں کی طرح فلسطینیوں کے لیے وبال جان

اتوار 19-03-2017
in فلسطین
0
0Pala6468
0
SHARES
0
VIEWS

سلفیت – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں بسنے والے فلسطینی ایک طرف قابض اسرائیل کی منظم ریاستی دہشت گردی اور انتہا پسند صہیونیوں کی مسلح غنڈہ گردی جیسے بد ترین ظلم کا سامنا کررہے ہیں۔ دوسری جانب  مقامی فلسطینی آبادی کے لیے صہیونیوں کے پروردہ جنگلی سور بھی کسی بڑی آفت اور مصیبت سے کم نہیں ہیں۔ ان جنگلی خنزیروں کے ریوڑ فلسطینی آبادیوں میں داخل ہوکر فلسطینی شہریوں کے لیے جان ومال کا خطرہ بنے ہوئے ہوئے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی انتظامیہ نے جنگلی سوروں کو ایک منظم حکمت عملی کے تحت فلسطینی آبادیوں میں کھلا چھوڑ رکھا ہے۔ فلسطینیوں پر انہیں مارنے اور نقصان پہنچانے پر بھی پابندی ہے۔ ناپاک صہیونی اس ناپاک اور غلیظ جانور کے رکھوالے ہیں۔

غرب اردن کے بیشتر دیہاتوں میں فلسطینی شہریوں کی طرف سے جنگلی سوروں کے حملوں کی شکایات ملتی ہیں مگر غرب اردن کے شمالی شہرسلفیت کے فلسطینی اس ناپاک جانور کی ریشہ دوانیوں سے نالا ہیں۔ فلسطینی باشندوں کا سکون ان خنزیروں کی وجہ سے برباد ہوچکا ہے۔ فلسطینی نہ تو رات کو سکون سے آرام کرسکتے ہیں اور نہ ہی دن کو اپنے کھیتوں کھلیانوں اور باغات میں آزادانہ کھیتی باڑی کرسکتے ہیں کیونکہ سوروں کے ریوڑ کسی بھی وقت اجتماعی طور پر فلسطینیوں پر حملہ آور ہوکر انہیں جان ومال کا غیرمعمولی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ جنگلی خنزیروں کی طرف سے فلسطینی آبادی، باغات، فیصلوں اور سبزیوں کے باغوں پرحملے اب روز کا معمول بن چکے ہیں۔

مقامی فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ سلفیت میں  سیکڑوں کی تعداد میں جنگلی خنزیر موجود ہیں۔ آبادی سے تھوڑے فاصلے پرجنگلوں، غاروں، پہاڑی ٹیلوں حتیٰ کے سوریج لائنوں میں یہ پھلتے پھولتے ہیں اورصہیونی انتظامیہ انہیں ہرممکن تحفظ فراہم کرتی ہے۔ چونکہ صہیونی کالونیوں کے اطراف میں دیواریں کھڑی کی گئی ہیں، اس لیے یہ سور ان کالونیوں میں داخل نہیں ہوسکتے مگر انہوں نے دیر الشرف اور دیگر مقامات پررہنے والے فلسطینی شہریوں کو سخت مصیبت میں ڈال رکھا ہے۔

فلسطینی تجزیہ نگار خالد معالی کا کہنا ہے کہ جنگلی خنزیروں سے سب سے زیادہ فلسطینی کسان اور کاشت کار متاثر ہوتے ہیں۔ صہیونی حکومت ان جنگلی سوروں کو ہرممکن تحفظ فراہم کررہی ہے جب کہ فلسطینی شہریوں کے پاس اس موذی درندے سے بچاؤ کا کوئی راستہ نہیں۔

مقامی فلسطینی شہریوں کی طرف سے جنگلی خنزیروں کے حملوں، باغات اور فصلوں کو تباہ کرنے کی شکایات کے انبار لگا دیے ہیں مگر صہیونی انتظامیہ کی طرف سے ان شکایات پر کوئی کا توجہ نہیں دی جاتی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغرب اردن: جنگلی خنزیرصہیونیوں کی طرح فلسطینیوں کے لیے وبال جان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.