نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں الفارعہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک نہتے فلسطینی کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں فلسطینی شہری شہید ہوگیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے الفارعہ کیمپ کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی کی کارروائی کے دوران فلسطینی شہریوں کو زدو کوب کیا۔ اس دوران قابض فوجیوں نے ایک فلسطینی سابق اسیر محمد الصالحی کو گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی مگر وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔