رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے کئی ماہ سے پابند سلاسل اسلامی تحریک کے دو سرکردہ رہنماؤں کو گذشتہ روز رہا کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز اسرائیلی جیل عوفر سے دو فلسطینی رہنماؤں ھسن یوسف اور باجس النخلہ کو رہا کردیا، حماس رہنما حسن یوسف فلسطینی پارلیمنٹ کے منتخب رکن ہیں۔ وہ رہائی کے بعد رام اللہ میں اپنی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں ان کے استقبال کے لیے فلسطینیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔الشیخ حسن یوسف کو اسرائیلی فوج نے 22ماہ قبل حراست میں لیا تھا۔ اس سے قبل انہیں نومبر 2015ء کو بیتونیا سے حراست میں لیا گیا تھا۔
حماس رہنما 63 سالہ حسن یوسف غرب اردن میں جماعت کے سرکردہ رہنما ہیں۔ وہ اس سے قبل 15 بار گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
ادھر شمالی رام اللہ میں الجلزون کیمپ کے رہائشی حماس رہنما باجس نخلہ کو بھی گذشتہ روز جیل سے رہا کیا گیا۔ باجس نخلہ کی رہائی 17 ماہ بعد عمل میں لائی گئی ہے۔ انہیں ڈیڑھ سال کی انتظامی حراست کے بعد نفحہ جیل سے رہا کیا گیا۔ باجس نخلہ 14 سال اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔
