• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عہد تمیمی کی ہراسیت سے متعلق ویڈیو کیوں نشرکی گئی؟

بدھ 11-04-2018
in فلسطین
0
0Pala10673
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ریاست کے خلاف مزاحمت کی علامت بن کر سامنے آنے والی فلسطینی بچی عہد تمیمی کے والد نے بیٹی سے صیہونی عقوبت خانے میں ہونے والی تفتیش اور اس کی ہراسیت کی ویڈیو جاری کرنے کی وضاحت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عہد التمیمی کی ہراسیت سے متعلق فوٹیج جاری کرنے کا مقصد یہ دکھانا ہے کہ ان کی بیٹی کس قدر بہادر اور بے خوف ہے۔ وہ صیہونی تفتیش کاروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر پوری قوت سے اپنی مزاحمت کا اظہار کرتی ہے۔ تفتیش کار جب اسے مرعوب کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو غیر اخلاقی طرز عمل پر اتر آتے ہیں۔ اس کی آنکھوں، بالوں اور چہرے کی رنگت پر اس سے چھیڑنے کی مذموم کوشش کرتے ہیں۔

’فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عہد تمیمی کے والد باسم تمیمی نے کہا کہ صیہونی تفتیش کار عہد سے بات کرانے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ مسلسل خاموش رہتی ہے۔ اس نے پہلے ہونے والی تفتیشی مراحل میں بھی بہت کم کسی تفتیش کار سے بات چیت کی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا مقصد فوٹیج نشر کرنے سے عہد کی جنسی ہراسیت کو ظاہر کرنا ہرگز نہیں۔ یہ ہم مسلمانوں اور عربوں کی روایات میں شامل نہیں مگر میں دنیا اور فلسطینی قوم کو یہ دکھانا چاہتا تھا کہ عہد تمیمی کتنی بہادر اور طاقت ور بیٹی ہے۔ صیہونی کس طرح اسے لبھانے اور بات کرانے کے لیے مختلف حربے استعمال کرتے ہیں مگر وہ تمام حربوں کا جواب اپنی خاموشی سے دیتی ہے۔ صیہونی جلاد اپنے تمام حربوں کے استعمال کے باوجود عہد کو بات کرانے کامیاب نہیں ہوئے۔

عہد کے والد باسم تمیمی نے کہا کہ ان کی بیٹی کو مسلسل 10 روز تک زیر تفتیش رکھا گیا مگر اس نے اس پورے عرصے میں خاموشی اختیار کیے رکھی۔ یہاں تک کہ اس نے روایتی سوال کہ آپ کا کیا نام کا جواب تک نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ عہد تمیمی فلسطینی قوم کی مزاحمت کی علامت ہے۔ یہ کوئی تہمت نہیں اور اس پر اس کے ٹرائل پر ہمیں کوئی پریشانی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فوٹیج میں صیہونی تفتیش کاروں کے غیراخلاقی طرز عمل سے اسرائیلی ریاست کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ صیہونی حکام اپنے جرائم کے ذریعے فلسطینی قوم کے عزم کو شکست نہیں دے سکتے۔ عہد تمیمی نے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک بہادر اور مجاھد ہے۔ صیہونی تفتیش کار اسے ذرا بھی خوف زدہ نہیں کر سکے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم سب عہد تمیمی کی طرح صیہونیوں کے سامنے بے خوف ہو جائیں۔

واضح رہے کہ عہد تمیمی اور ان کی 20 سالہ کزن نور تمیمی کو 15 دسمبر کو مغربی کنارے میں واقع گاؤں نبی صالح میں دو اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ اور ٹھڈے مارنے کے الزام میں 19 دسمبر کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ان کے مکان کے احاطے میں دو اسرائیلی فوجی آ گھسے تھے اور ان دونوں نے انھیں مکان سے نکالنے کی کوشش کی تھی۔

اس واقعے کی ویڈیو انٹر نیٹ پر وائرل ہو گئی تھی جس پر انھیں اسرائیلی فوج کی شان میں گستاخی کے الزام میں گرفتار کرکے مغربی کنارے میں واقع گاؤں بیتونیہ میں قائم اسرائیل کے زیر انتظام عفر جیل میں بند کر دیا گیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieعہد تمیمی کی ہراسیت سے متعلق ویڈیو کیوں نشرکی گئی؟
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.