الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیل میں قید عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے سرکردہ رہنما بدران جابر المعروف ابو غسان کو رہا کردیا گیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 75 سالہ ابو غسان عوامی محاذ کے سرکردہ رہنما اور ممتاز قومی لیڈر ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ اسرائیلی زندانوں میں قید وبند میں گذارا ہے۔انہیں کچھ عرصہ پیشتر اسرائیلی فوج نے حراست میں لینے کے بعد انتظامی قید کی ظالمانہ پالیسی کے تحت پابند سلاسل کردیا تھا۔
بدر جابر ابو غسان نے قریبا 20 سال کا عرصہ صیہونی جیلوں میں قید کاٹی۔ وہ فلسطینی قومی اور اسلامی جماعتوں پر مشتمل کمیٹی کے بھی رکن ہیں اور اسیران کے دفاع کے لیے چلنے والی ہر تحریک میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔