• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عباس ملیشیا کی پولیس گردی، فلسطینی وکیل کمرہ عدالت سے گرفتار

جمعہ 10-11-2017
in فلسطین
0
0Pala9191
0
SHARES
0
VIEWS

نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے ماتحت نام نہاد سیکیورٹی فورسز کی طرف سےغرب اردن میں صیہونی فوج کے ساتھ مل کر پولیس گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز عباس ملیشیا نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں قائم ایک فلسطینی مجسٹریٹ عدالت میں اسیران کے کیسز کی پیروی کرنے والے ایک سرکردہ وکیل ایڈووکیٹ محمد حسین کو کمرہ عدالت سے حراست میں لے لیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین میں وکلاء برادری، ذرائع ابلاغ اور انسانی حقوق کے گروپوں نے عباس ملیشیا کی پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے حراست میں لیے گئے وکیل سمیت تمام غیرقانونی محروسین کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ عباس ملیشیا کے سادہ کپڑوں میں ملبوس انٹیلی جنس حکام عدالتی احترام کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس وقت کمرہ عدالت میں پہنچ گئے جب عدالت میں ایک کیس کی سماعت جاری تھی۔ عباس ملیشیا کے غنڈہ گردوں نے ایڈووکیٹ حسین کو بھرے کمرہ عدالت میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور ججوں کے سامنے اسے اٹھا کر لے گئے۔

واقعے کے بعد وکلاء نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا اور مجسٹریٹ عدالت کے باہر کئی گھنٹے اپنے ساتھی کے ساتھ بدسلوکی کے احتجاجی دھرنا دیا۔ وکلاء نے محمد حسین کو فوری طور پر باعزت رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

دوسری جانب عباس ملیشیا نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ وکیل کی گرفتاری نابلس میں دیر الحطیب کے مقام پر پانی صاف کرنے کا فلٹر نصب کرنے کے مطالبے کے لیے نکالے گئے مظاہرے کے دوران توڑپھوڑ کرنے کے الزام میں کی گئی ہے۔ حسین پرالزام ہے کہ اس نے دیگر مظاہرین کے ساتھ مل کر احتجاجی مظاہرے کے دوران دیر الحطب میں توڑپھوڑ کی تھی اور کئی قیمتی درخت کاٹ ڈالے تھے۔

تاہم وکلاء برادری نے عباس ملیشیا کے اس دعوے کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے محمد حسین کی گرفتاری کو قطعا غیرقانونی قرار دیا ہے۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ محمد حسین کی گرفتاری وکلاء کو ہراساں کرنے، فلسطینی شہریوں کے مقدمات کی پیروی سے روکنے اور اسیران کے حقوق کے لیے لڑنے سے روکنا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieعباس ملیشیا کی پولیس گردی، فلسطینی وکیل کمرہ عدالت سے گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.