فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عباس ملیشیا نے گذشتہ شام یونیورسٹی کے ایک پروفیسر احمد السید احمد کو حراست میں لے لیا۔ انہیں گذشتہ اتوار کے روز بھی طلب کیا گیا تھا۔
عباس ملیشیا نے دو ماہ قبل بھی پروفیسر السید احمد کو حراست میں لے کرانہیں اور ان کی اہلیہ کو تشدد کانشانہ بنا چکی ہے۔
درایں اثناء عباس ملیشیا نے بیرزیت یونیورسٹی کے ایک طالب علم عیاش ابو علیا کو گذشتہ 13 روز سے مسلسل حراست میں رکھا ہوا ہے۔
مقامی فلسطینی شہریوں کاکہنا ہے کہ عباس ملیشیا نے چھ فلسطینی شہریوں احمد بری، ان کے بیٹے اسید، مالک زکی بری، انجینیر خذیفہ خولی، طالب علم خذیفہ غانم اور دسویں جماعت کے طالب علم محمد غانم کوپیشی کے نوٹس جاری کیے ہیں۔ ان تمام شہریوں کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ سے ہے۔