طولکرم – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کی نام نہاد پولیس نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں ایک کارروائی کے دوران ’فلسطین الیوم‘ ٹی وی چینل کے نامہ نگار جہاد برکات کو حراست میں لے لیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جہاد برکات کے اہل خانہ نے بتایا کہ عباس ملیشیا نے آج جمعہ کو طولکرم میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر میں موجود صحافی جہاد برکات کو حراست میں لے لیا۔
ادھر طولکرم کے صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ صحافی جہاد برکات کو اس لیے گرفتار کیا گیا کیونکہ انہوں نے اسرائیلی پولیس کی قائم کردہ ایک چیک پوسٹ پر فلسطینی وزیراعظم رامی الحمد اللہ کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں توہین آمیز تلاشی کی تصاویر بنائی تھیں اور واقعے کو ٹی وی چینل پر دکھایا تھا۔
