• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ظلم کی سیاہ رات ختم، غزہ پر آگ برسانے کی اجازت نہیں دیں گے: مصری صدر

منگل 13-11-2012
in فلسطین
0
plf bahar1
0
SHARES
0
VIEWS

مصر کے صدر ڈاکٹر محمد مرسی نے فلسطینی شہرغزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ غزہ پر کسی کے ہاتھوں آگ اور بارود کی بارش برسانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے جارحیت ہے اور انہیں کسی صورت میں قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کی تاریک رات ختم ہو چکی اور ظالموں کے اقتدار کا سورج ہمیشہ کے غروب ہوچکا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مصری صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینیوں کا خون ہمارے لیے اتنا ہی مقدس ہے جتنا مصری شہریوں کا لہو مقدس ہے۔ ہم فلسطینیوں کی سلامتی کے لیے وہ تمام اقدمات کریں گے جو ہم مصری عوام کے لیے کر رہے ہیں۔ صدر محمد مرسی نے کہا کہ مصرکا موجودہ انقلاب ماضی میں برپا ہونے والے انقلابات سے قطعی مختلف ہے۔

مصری صدر کے اس موقف پر فلسطینی قانون ساز کونسل کے ڈپٹی اسپیکراور ممتاز سیاست دان ڈاکٹر احمد بحر نے کہا کہ صدر مرسی نے جوبات کی ہے وہ فلسطینیوں کے دل کی بات ہے۔ وہ صدر مرسی کے بیان کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ مصر صہیونی جارحیت کو بند کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

ڈاکٹرحمد بحر نے فلسطینی شہرغزہ کی پٹی پرصہیونی فوج کی جارحیت اور اس کے نتیجےمیں ہونے والی ہلاکتوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ فلسطینی عوام دشمن کی جارحیت کو کسی صورت میں بھی برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے تمام فلسطینی نمائندہ قوتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ صہیونی جارحیت کے جواب میں متحد ہوجائیں اور مل کر قابض فوج کا مقابلہ کریں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.