مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مصری صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینیوں کا خون ہمارے لیے اتنا ہی مقدس ہے جتنا مصری شہریوں کا لہو مقدس ہے۔ ہم فلسطینیوں کی سلامتی کے لیے وہ تمام اقدمات کریں گے جو ہم مصری عوام کے لیے کر رہے ہیں۔ صدر محمد مرسی نے کہا کہ مصرکا موجودہ انقلاب ماضی میں برپا ہونے والے انقلابات سے قطعی مختلف ہے۔
مصری صدر کے اس موقف پر فلسطینی قانون ساز کونسل کے ڈپٹی اسپیکراور ممتاز سیاست دان ڈاکٹر احمد بحر نے کہا کہ صدر مرسی نے جوبات کی ہے وہ فلسطینیوں کے دل کی بات ہے۔ وہ صدر مرسی کے بیان کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ مصر صہیونی جارحیت کو بند کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
ڈاکٹرحمد بحر نے فلسطینی شہرغزہ کی پٹی پرصہیونی فوج کی جارحیت اور اس کے نتیجےمیں ہونے والی ہلاکتوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ فلسطینی عوام دشمن کی جارحیت کو کسی صورت میں بھی برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے تمام فلسطینی نمائندہ قوتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ صہیونی جارحیت کے جواب میں متحد ہوجائیں اور مل کر قابض فوج کا مقابلہ کریں۔
