رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ سے ایک فلسطینی نوجوان مہدی جمال ابو شریفہ کو حراست میں لیا ہے۔ مہدی ابو شریفہ کی گرفتاری میں اسرائیلی فوج کو طویل اور تھکا دینے والا تعاقب کرنا کرنا پڑا اور وہ بالآخر رام اللہ کے شمالی علاقے الجلزون سے اسے گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 25 سالہ مہدی ابو شریفہ کو اسرائیلی فوج اور اسپیشل فورسز نے گرفتار کرنے کی کئی بار کوششیں کیں۔ بار بار اس کے گھر اور ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق مطلوب فلسطینی کی گھر میں موجودگی کا پتا چلنے کے بعد اسرائیلی فوج ایک مال بردار ٹرک کے ذریعے وہاں پہنچی۔ کچھ فوجی پیدل سادہ کپڑوں میں اس کے گھر میں داخل ہوئے اسے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
