مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں صیہونیوں کے مسجد اقصیٰ کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کے پرچارک مافیا نے صیہونیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کل جمعرات پچیس جنوری کو مسجد اقصیٰ میں جمع ہو کر اجتماعی مذہبی رسومات میں شرکت کریں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی مافیا اتحاد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں صیہونی آباد کاروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ جمعرات کو ’جبل ہیکل‘ (مسجد اقصیٰ) پر جمع ہوں اورÂ گذشتہ ہفتے مسلمانوں اور مسجد کے محافظوںÂ کے ہاتھوں ’خدا کے نام ‘ کی گئی توہینÂ کا جواب دیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے مسجد اقصیٰ پردھاوا بولنے والے صیہونیوں اور مسجد کے محافظوں کے درمیان تصادم ہوا تھا جس کے بعد صیہونیوں کےایک جتھے کوÂ مسجد سے نکال باہر کیا گیا تھا۔صیہونی گروپ کی طرف سے جارہ کردہ اشتعال انگیز مطالبے میں صیہونیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ جمعرات کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر اجتماعی عبادت (نماز) میں شامل ہوں۔
خیال رہے کہ صیہونی آباد کاروں کے قبلہ اوّل پردھاوے روز کا معمول ہیں۔ ان دھاووں کے دوران صیہونی شرپسند عبادت کی آڑ میں نہ صرف مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں بلکہ مسلمانوں نمازیوں کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیاں کرتے ہیں۔ صیہونیوں کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے جواب میں مسجد کے محافظوںÂ کو ان کے خلاف کارروائی کرنا پڑتی ہے۔
