• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونیوں کے خلاف فلسطینی نوجوانوں کی جوابی کارروائی

جمعرات 16-02-2017
in فلسطین
0
0Pala6089
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں صہیونی آباد کاروں اور فلسطینی شہریوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک یہودی خاتون فوجی اہلکار سمیت چار صہیونی زخمی ہوگئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بیت المقدس سے مقامی ذرائع نے بتایا کہ بدھ  اور جمعرات کی درمیانی شب دسیوں صہیونی فوجیوں نے مشرقی بیت المقدس کے العیساویہ قصبے پر دھاوا بولا اور فلسطینی شہریوں کے گھروں میں گھس کر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا۔ فلسطینی شہریوں نے صہیونی فوج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ان پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون فوجی اہلکار اور  تین آباد کار زخمی ہوگئے۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوانوں کے حملے میں ایک خاتون اسرائیلی فوجی کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ فلسطینی شہریوں نے خاتون اہلکار پر حملے اور اس کے زخمی ہونے کے واقعے کی تصاویر بھی اتاری ہیں تاہم اسرائیلی فوج کی طرف سے اس واقعے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

عبرانی نیوز ویب پورٹل ’’0404‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ شمالی بیت المقدس میں شعفاط کے مقام پر فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی ٹرین پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں ٹرین کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم سنگ باری سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

فلسطینیوں کی سنگ باری سے معالیہ ادومیم کےقریب دو یہودی آباد کار زخمی ہوئے جب کہ  دو یہودیوں کے بیت لحم میں تقوع کے مقام پر زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ انتفاضہ قدس کے آغاز سے اب تک غاصب صیہونیوں کی جارحیت کے نتیجے میں دو سو بیاسی فلسطینی شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہو چکے ہیں جبکہ صیہونی فوجیوں نے دسیوں فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ انتفاضہ قدس کے آغاز سے اب تک فلسطینیوں کی استقامت و جدوجہد کے نتیجے میں اڑتالیس صیہونی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونیوں کے خلاف فلسطینی نوجوانوں کی جوابی کارروائی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.