مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی اخبارات نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی حکومت مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم غیرقانونی زرعی فارموں کو مستحکم کرنے کے لیے ان کے مالکان کو لاکھوں شیکل کی امداد مہیا کر رہی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی زبان کے موقراخبار ’ہارٹز‘ نے رپورٹ میں بتایا ہے کہÂ مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی آباد کاروں نے غوش عتصیون اور ’گیواع بنجمن‘ صیہونی کالونیوں میں غیرقانونی زرعی فارم بنا رکھے ہیں اور ان فارموں کے لیے حکومت مالکان کو بھاری رقوم مہیا کررہی ہے۔اخباری رپورٹ کے مطابق یہ زرعی فارم ان صیہونی کالونیوں کی مقامی انتظامیہ کی طرف سے قائم کیے گئے ہیں۔ ان فارموں میںÂ اسرائیلی وزارت تعلیم کے مراکز اور اسکول بھی قائم ہیں۔ وہاں پر صیہونی طلباء کو ’آئی کیالوجی ، ایگری کلچر کے شعبے کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔
قانونی طورپر اسرائیلی حکومت ان فارموں میں کسی کی تعمیرات کے مجاز نہیں کیونکہ یہ فارم فلسطینیوں کی نجی اراضی پرقائم کئے گئے ہیں۔
ادھر فلسطینی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ صیہونی حکومت نے غرب اردن میں قائم صیہونی کالونیوں میں زرعی فارمز کے قیام کے لیے بھاری بجٹ مختص کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت صیہونی کالونیوں میں زراعت کے فروغ کے لیے غیرقانونی زرعی فارموں کو رقوم مہیا کررہی ہے۔