سلفیت (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں ’بروکھین‘ نامی صیہونی کالونی کی توسیع کے لیے مزید فلسطینی اراضی ہتھیا لی گئی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سفلیت کے مغربی علاقے بروقین میں قائم صیہونی کالونی کی توسیع کا سلسلہ جاری ہے۔ بدیا اور سرطہ قصبوں کی اراضی بھی اس صیہونی کالونی میں ضم کی جا رہی ہے۔فلسطینی تجزیہ نگار اور خالد معالی نے بتایا کہ سلفیت میں بروکھین واحد کالونی نہیں بلکہ اس شہر میں اب تک 25 بڑی اور 18 چھوٹی کالونیاں قائم کی جا چکی ہیں۔
بروکھین صیہونی کالونی کی توسیع مسلسل جاری ہے اور اس کے لیے فلسطینی اراضی پر غاصبانہ قبضہ کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی حکومت نے سلفیت میں مزید صیہونی کالونیوں کی توسیع کے لیے سیکڑوں نئے گھروں کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔