اریحا (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کی جانب سے اریحا کے شمال میں وادی اردن کے علاقے پر چھاپے کے دوران ایک گھر کے باہر اسٹن گرینیڈ پھینکے جس کے نتیجے میں گھر میں مقیم فلسطینی خاتون کو دل کا دورہ پڑ گیا جس سے وہ جانبر نہ رہ سکی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے قصبے پر دھاوا بول دیا اور مقامی گھروں پر چھاپے مارے۔ اس دوران فلسطینی نوجوانوں سے تصادم کے نتیجے میں گھروں پر اسٹن گرینیڈ کی بوچھاڑ کر دی گئی۔اس دوران 60 سالہ حمدہ زبیدات نے اپنے گھر کا دروازہ کھولا تو باہر موجود اسرائیلی فوجیوں نے ان کی طرف اسٹن گرینیڈ پھینک دئیے جس کے نتیجے میں ان کو دل کا دورہ پڑ گیا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔
